غیر ملکی میڈیا اداروں کی طرف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگرس کی زبردست کوریج

گذشتہ پانچ سالہ پالیسی کی بدولت کی چین کی اقتصادی اور ٹیکنالوجی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان ابزرور

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) دنیا بھر میں غیر ملکی میڈیا اداروں میں چین کی کمیونسٹ پارٹی(سی پی سی) کی 19ویں قومی کانگرس کی بھرپور کوریج کی ہے ،رپورٹیں سی پی سی کی قیادت کے علاوہ چین کی سماجی اقتصادی ترقی اور عالمی کردار کی آئینہ دار ہیں اور اس امر کیلئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ سی پی سی چین کی کہیں زیادہ خوشحالی کی جانب رہنمائی کرے گی ، جرمن میگزین انٹرنیشنل پالیکٹس اینڈ سوسائٹی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس امر کی توقع نہیں کی جا سکتی کہ چین معیشت اور معاشرے میں اپنے کامیاب ماڈل کو ترک کر دے گا ، جرمنی اور یورپی یونین کی سیاست کو چاہئے کہ وہ خود کو دوسرے سیاسی نظاموں سے مسابقت کیلئے ہم آہنگ کریں اور چینی ماڈل کی کامیابیوں سے سبق حاصل کریں ، سوئٹز ر لینڈ کے روزنامہ دانیوای زرچر زی ٹنگ نے کہا ہے کہ ’’ چین نے نئے دور ‘‘کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اخبار لکھتا ہے کہ اپنی قومی قوت اور بین الاقوامی اثر و نفوض پر انحصار کرتے ہوئے چین 2050ء تک عالمی قیادت کا کردار سنبھال لے گا۔برطانیہ روزنامہ گارڈین نے اپنے تبصرے میں کہا کہ سی پی سی کی 19ویں قومی کانگرس کی افتتاحی تقریب کے دوران صدر شی جن پھنگ کی تقر یر میں ان کے عزم اظہار اور اعتماد زبردست تھا ، ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی اسلامک ری پبلک نیوزایجنسی کیوبا کے سرکاری جریدہ گرانامہ ، منگولیا کے روزنامہ زاسگن گازرن میڈی ،روس کے جریدہ نیزا وسی مایا گزیٹا ملائیشیاء کے اخبار سنگ چو ڈیلی نے بھی قومی کانگرس پر سیر حاصل تبصرے کئے ہیں ، پاکستانی انگریزی روزنامہ پاکستان ابزرور نے لکھا ہے کہ گذشتہ پانچ سالہ پالیسی کی بدولت چین کی اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک جدید سماجی طرز حکومت سسٹم میں جنم لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :