چین ، سینتھیٹک پولیمر کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں توسیع

ٹیکسٹائل میں استعمال ہونیوالا یہ نمک یورپی یونین اور امریکہ سے درآمد کیا جاتا ہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چین کی وزارت تجارت نے ایک خاص قسم کا نمک جو سینتھیٹک پولیمر جو ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں توسیع کر دے گی ، یہ یورپی یونین اور امریکہ سے درآمد کیا جاتا ہے چین نے اس پر 2011ء میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی اب اس میں مزید پانچ سال کیلئے توسیع کر دی جائے گی ، چین کا موقف ہے کہ کم قیمت پر اس کی درآمد سے چینی مارکیٹ متاثر ہورہی ہے تا ہم توسیع کے بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :