نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 25اکتوبر کو شاہراہ نیلم بند کرنے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 25اکتوبر کو شاہراہ نیلم بند کرنے کی دھمکی دیدی۔پراجیکٹ کیلئے قربانی دینے کا صلہ،دردر کی ٹھوکریں اور انتظامیہ بے حسی کی شکل میں دے رہی ہے۔متاثرین کو بے یارومدد گار چھوڑ کر ڈیم میں پانی بھرنے اور بجلی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

متاثرین ایکشن کمیٹی نیلم جہلم پراجیکٹ محمد لطیف مغل،میر نصیر قیوم،شوکت مغل،اعجاز مغل، یعقوب،بابو نذیر ودیگر نے میراکلسی نوسدہ نوسری اور دیولیاں میں رابطہ مہم کے دوران عمائدین علاقہ سے ملاقات میں کہا کہ پراجیکٹ کیلئے اپنا سب کچھ لٹانے کے باوجود متاثرین بارہ سال گزرنے کے باوجود بھی بے یارومدد گار ہیں۔

(جاری ہے)

اب حکومت اور واپڈا پراجیکٹ مکمل ہونے پر بھی ہمیں نہ تو معاہدہ کے تحت پراجیکٹ میں مستقل نوکریاں دینے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی ترقیاتی کام مکمل کرنے میں سنجیدہ ہیں ایسے میں ہمارے لیے سواء احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں بچتا۔

ایم ایل اے حلقہ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور وہ بھی احتجاج میں شامل ہونگے۔حاجی لطیف مغل نے عمائدین علاقہ کو احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ 25اکتوبر کو شاہراہ نیلم بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :