سانحہ کارساز ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا‘سانحہکارساز کو دس سال گزر گے لیکن اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں‘شہید جمہوریت بینظیر بھٹو شہید کا ویژن آج بھی جیالوں کے سینوں میں زندہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:40

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔سانحہ کارساز کو دس سال گزر گے لیکن اس کے زخم آج بھی زندہ ہیں۔شہید جمہوریت بینظیر بھٹو شہید کا ویژن آج بھی جیالوں کے سینوں میں زندہ ہے اور اسی مشن کے تحت آج پاکستان میں چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری جدوجہد کر رہے ہیں۔

روٹی کپڑا او رمکان پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور اس کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔چوہدری قاسم مجید نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین شہداء کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سانخہ کارساز ایک بدترین واقعہ تھا جس کے زخم آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

شہید جمہوریت کو پاکستان میں آنے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کیے گے،ہراساں کیا گیا لیکن پاکستان کی بیٹی شہید جمہوریت بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان دے دی لیکن اصولوں پر سودے باز ی نہیں کی۔پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی اپنے شہداء کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے۔روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا بنیاد منشور ہے۔پیپلز پارٹی کے کارکن شہداء کے ویژن کی تکمیل کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور انشاء الله پاکستان میں بہت جلد پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو گی اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اپنے نانا قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید بی بی رانی کا مشن آگے بڑھائیں گے ۔