شادی کی چوتھی رات خاوند نے نئی نویلی دلہن کو پیسوں کے عوض جنسی درندے کے حوالے کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:12

شادی کی چوتھی رات خاوند نے نئی نویلی دلہن کو پیسوں کے عوض جنسی درندے ..
بہاولپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017): شادی کی چوتھی رات خاوند نے نئی نویلی دلہن کو پیسوں کے عوض جنسی درندے کے حوالے کر دیا ، ہوس کا پجاری رات بھر لڑکی کی عزت سے کھیلتا رہا ۔تفصیلات کے مطابق بہاول پور کی مظلوم لڑکی کی شادی کچھ عرصہ قبل وسیم نامی شخص سے ہوئی ۔شادی کی چوتھی رات وسیم کا کاشف نامی دوست اسکے گھر آیا جس پر وسیم اپنی بیوی کو گھر میں چھوڑ کر چلا گیا ۔

اس وقت گھر میں نئی نویلی دلہن کے علاوہ کے اسکا دیور اور اسکے خاوند کا دوست کاشف موجود تھا۔ وسیم کے چلے جانے کے بعد کاشف متاثرہ لڑکی کے کمرے میں داخل ہوااور اندر سے دروازہ بند کر لیا ۔ لڑکی کے شور مچانے پر پسٹل نکال کر اسے مارنے کی دھمکی دی اور ساری رات نئی نویلی دلہن کی عزت کے ساتھ کھیلتا رہا ۔

(جاری ہے)

اس سارے واقعے کے دوران اسکا دیور جو کہ اسوقت گھر میں موجود تھا اسکی مدد کو نہیں آیا ۔

صبح ہو نے پر لڑکی نے اپنے سسرالیوں کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا تو انہوں نے بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے طلائی زیورات اس سے چھیننے کے بعد اسے گھر سے نکال دیا ۔لڑکی پولیس کو دہائی دیتی رہی مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تمام ملزمان اس وقت بھی قانون کی گرفت سے آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔