بینن میں حکومت کی اقتصادی اصلاحات،مہنگائی کے خلاف شہریوں کا احتجاج

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:12

پورٹو نووو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مغربی افریقی ملک بینن میں حکومت کی اقتصادی اصلاحات و مہنگائی کے خلاف احتجاج کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کوٹونو شہر میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے جنھوں نے ایوان صنعت و تجارت کی عمارت کی جانب مارچ کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ حکمران بہت جلد سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کردیں گے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری عوامی احتجاج ان پر کوئی اثر نہیں کررہا۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں آئے روز اضافہ جاری جبکہ تنخواہوں کے بڑھنے کی کوئی امید نہیں دوسری جانب ٹیکس بڑھائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ان اقدامات کو روکنے کیلئے مل کر احتجاج کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :