چین اور فرانس کے مشترکہ خلائی سیٹلائٹ کی نقاب کشائی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چین اور فرانس کی خلائی ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں سے تکمیل پانے والے پہلے سیٹلائٹ کو عام کر دیا گیا ہے۔جرمن خبرساں ادارے کے مطابق اس سیٹلائٹ کا بنیادی مقصد سمندر شناسی اور طوفانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ اس کا نام سی فوسیٹ یعنی چین فرانس اوشنوگرافی سیٹلائٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کو خلا میں اگلے برس چھوڑا جائے گا اور اِس کے ذریعے سمندری طوفانوں کے پیدا ہونے اور ممکنہ راستے پر نگاہ رکھنا ہے۔ اس پراجیکٹ میں شریک خاتون فرانسیسی سائنسدان ڈانیل ہاؤزر کا کہنا ہے کہ خلا میں سیٹلائٹ چھوڑنے کے بعد طاقتور سمندری طوفانوں اور لہروں کا ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے کے حوالے سے بہتر تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔ ابتدا میں یہ پراجیکٹ فرانس اور یورپی خلائی ایجنسی نے سوچا تھا۔

متعلقہ عنوان :