اداکارہ میرا کی تنسیخ نکاح کیس کی سماعت 26 اکتوبرتک ملتوی

مجھے عدالتوں پر پورا یقین ہے، اگلی پیشی پر بھی خود ہی آ ئو ں گی، مجھے عدالتی فیصلے کا انتظار ہے، اداکارہ میرا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:07

اداکارہ میرا کی تنسیخ نکاح کیس کی سماعت 26 اکتوبرتک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) معروف اداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ تنسیخ نکاح کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی تاہم میرا نے کہا کہ مجھے عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آ ئو ں گی، اداکارہ نے کہا کہ مجھے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہرعتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ہفتہ کو میرا کے کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی جج بشری خالد کے رخصت ہونے پر کیس پرکارروائی نہ ہوسکی اور میرا کی درخواست پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

عدالتی ریڈارنے میرا کی فیملی کی عدالت آمد کی حاضری لگالی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ مجھے عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آ ئو ں گی، اداکارہ نے کہا کہ مجھے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔عدالت میں پیشی کے موقعے پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران میرااپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔

اس موقعے پرمیرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں نہایت خوشگوار اندازمیں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کے خلاف کیس 2008 سے زیر سماعت ہے، دوروز قبل فیملی کورٹ کی جج بشری خالد نے عتیق الرحمان کے وکلا کو حتمی بحث کی ہدایت کی تھی جب کہ میرا کے وکیل نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :