کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

گورنر سندھ کا افسوس اور اظہار تعزیت، عبداللہ عبدالدائم کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا گورنر سندھ محمد زبیر کا تعزیتی بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:07

کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کو رات گئے دل کی تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا تھا، سعودی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے سولہ لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ چھ سے نو ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جارہے ہیں۔سعودی قونصل جنرل کے انتقال پر گورنر سندھ نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عبداللہ عبدالدائم کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :