جرمنی کے شہر میونخ میں چاقو مار نے متعدد افراد زخمی کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:59

جرمنی کے شہر میونخ میں چاقو مار نے متعدد افراد زخمی کر دئیے
میونخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017): جرمنی کے شہر میونخ میں چاقو مار نے متعدد افراد زخمی کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں 40سالہ نامعلوم چاقو مار نے حملہ کر کر متعدد لوگوں کوزخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی جا رہی ۔ دوسری طرف میونخ کی پولیس نے 40سالہ چاقو مار کی تلاش شروع کر دی ہے اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گرد و پیش نظر رکھیں اور کم سے کم گھر سے باہر نکلیں ۔