حکومت سکولوں کو بچہ مزدوری کے فروغ کے لیے استعمال کر رہی نہ کہ تعلیم کے فروغ کے لیے،رہنماء مسلم لیگ ق مونس الہیٰ

سکول میں جھاڑو لگاتے بچوں کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈال کر پنجاب حکومت کی تعلیمی اصلاحات کا پول کھول دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:53

حکومت سکولوں کو بچہ مزدوری کے فروغ کے لیے استعمال کر رہی نہ کہ تعلیم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017): مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الہیٰ نے سکول میں جھاڑو لگاتے بچوں کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈال کر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سکولوں کو بچہ مزدوری کے فروغ کے لیے استعمال کر رہی نہ کہ تعلیم کے فروغ کے لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الہیٰ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ویڈیو میں ننھی بچیاں سکول میں پڑھنے کی بجائے جھاڑو دے رہی ہیں ۔

جس پر اپنے پیغا م میں مونس الہیٰ نے حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کا آپریشن کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سکولوں کو تعلیم کے فروغ کی بجائے بچہ مزدوری کو فروغ دے رہی ہے۔بچوں کے ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ جھاڑوتھما دئیے گئے ہیں ۔