لاہور ،ْ چیئر مین پی آئی ٹی بی کا پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا دورہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا ‘ گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر چیف نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے محکمہ صحت کے تمام شعبہ جات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس حوالے سے قائم کئے گئے نئے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

علی جان خان نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم میں نمایاں بہتری آئی ہے نیز تمام ہسپتالوں ، بنیادی مراکز صحت کی مانیٹرنگ ، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری ، میڈیسن کی پروکیورمنٹ ، دستیابی ، روٹین ایمونائزیشن اور دیگر معاملات میں بہت بہتری آئی ہے ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں آئی ٹی بیسڈ اقدامات کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری محکموں کی فنکشنگ میں وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :