وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:58

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرقانون راناثنااللہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے منفی بیانات دیئے، اس طرح کے بیانات ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا مجب بن سکتے ہیں، صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے لہٰذا عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو نااہل قرار دے۔