Live Updates

سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے ،ْ

سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت بھی اسی صوبے میں ہے ،ْ عمران خان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:58

سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے ،ْہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :