وزارت داخلہ فوری نوٹس لےاورمسلم لیگ ن کےموقف کےحامی سوشل میڈیا صارفین کی بازیابی کو یقینی بنائے ،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:23

وزارت داخلہ   فوری نوٹس لےاورمسلم لیگ ن کےموقف کےحامی سوشل میڈیا صارفین ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہوزارت داخلہ فوری نوٹس لےاورمسلم لیگ ن کےموقف کےحامی سوشل میڈیا صارفین کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت،آزادی اظہاررائےکاتحفظ حکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔

مخالفانہ سیاسی نکتہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ ن کےموقف کےحامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کےموقف کےحامی سوشل میڈیاصارفین کوہراساں کرناآزادی رائے پرحملہ ہے۔ہرکسی کواظہاررائے یاکسی دوسرےکی رائے سےاختلاف کاحق ہے۔آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔وزارت داخلہ فوری نوٹس لے،گمشدہ افراد کی بازیابی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :