انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میچ میں ڈگری کالج سٹی گلبہار نے لیڈی گرفتھ کو 6-5پوائنٹس سے ہرایا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار نے گرلز ہائیرسکنڈری سکول لیڈی گرفتھ کو 6-5پوائنٹس سے ہرایا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی کے جمنازیم میں کھیلے جانیوالے گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول لیڈی گرفتھ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیادونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا،تاہم ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار نے میچ میں 5کے مقابلے میں 6پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی۔

اس موقع پر پشاور ڈویژن باسکٹ ایسوسی ایشن کے صدر راج میر خان مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایاگیا۔