خواتین کالجز کے مابین جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کافیصلہ ہوگیا

گرلز ڈگری کالج چغر مٹی نے گوگرلز ڈگری کالج زریاب کالونی کو 8وکٹوں سے باچاخا نے شبقدر کو 7وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈکیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کالجز کے مابین جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کافیصلہ ہوگیا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زریاب کالونی کی ٹیم کو 8وکٹوں سے جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر کو 7وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈکیلئے کوالیفائی کرلیا،اس موقع پر ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے ڈائریکٹر سپورٹس رشید انور مہمان خصوصی تھے جن کا ٹیموں سے تعارف کرایاگیا۔

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تعلیمی گرائونڈ کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زریاب کالونی کی کپتان ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاجنہوںنے مقرررہ اوورزمیں 36رنز بنائے ،ظیبہ نے 20رنز سکور کئے ،گورنمنٹ ڈگری کالج چغر مٹی کی جانب سے آمنہ نے دو اور سعدیہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،اسکے جواب میںگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی کی کھلاڑیوں سویرااور نایاب نے شاندار بیٹنگ کرکے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پوراکیا،جسمیں یایاب نی20اور سویرانے 15رنز بنائے ،دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرکے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی ٹیم شبقدر نے 37رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،جسمیں راحیلہ 16اور وفا12رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی طرف سے مدیحہ اور ماہین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے عوض حاصل کیا۔ماہین نے 12اورعائشہ نے 7رنز بنائے۔شبقدر کالج کی جانب سے زینب نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :