محکمہ زراعت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سی ایم پی پروگرام کے تحت کسانوں کو گندم کا تصدیق شدہ بیج اور کھاد میسر قیمت پر مہیا کر رہا ہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:15

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عوامی حکومت کی زیر سرپرستی سی ایم پی پروگرام کے تحت کسانوں کو گندم کا تصدیق شدہ بیج اور کھاد میسر قیمت پر مہیا کر رہا ہے۔ زمیندا ر زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ تصدیق شدہ کھاد اور بیج استعمال کریں ان خیالات کا اظہار نائب ناظم زراعت ضلع بھمبر راجہ محمد الیاس نے کیا انہوں نے کہا سنئیر وزیر چاہدری طارق فاروق سیکٹری زراعت اور ناظم اعلیٰ زراعت کی کوششوں سے یہ پروجیکٹ آزاد کشمیر میں شروع کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی جب کسان خوشحال ہو گا تو پورا ملک خوشحال ہو گااو راس پروگرام سے آزاد کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے گا۔

زمیندار وں کی مکمل راہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کا عملہ ہر وقت موجود ہے اور عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے انہوں نے کہا کہ ایک دوسری سکیم کے تحت محکمہ زراعت پر فصل میں 50ہزار پھلدار پو دے لگا رہا ہے تا کہ غذا کے ساتھ ساتھ پھلوں میں بھی خود کفالت حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا محکمہ زراعت آزاد کشمیر کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے کسانوں سے تعاون کر رہا ہے اس سلسلے میں بیج اور کھاد کی تقسیم پردفتر زراعت بھمبر میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری عارف سرفراز نے کیا تقریب میں مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما ظہیر الدین بابر ،ضلع زکوٰة چئیر مین صوفی راجہ محمد مسعود اسلم،حاجی غلام مصطفیٰ ،چوہدری آصف یوسف اور پی آر او آفس اظہر حسین رضا ،چوہدری جاوید ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ،چوہدری محمد فیاض انجینئیر ہارون زبیر ،چوہدری آفتاب ایم ڈی پٹرول پمپ چوہدری بوستان علی ،راجہ فاخر ایڈووکیٹ آف بڑھنگ اور دیگر افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعدنائب ناظم اعلیٰ زراعت راجہ محمد الیاس نے کہا کہ زمیندار حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں محکمہ ان کی رہنمائی کرے گا کیونکہ ملک میں بے روز گاری بہت ہے حکومت ہر نوجوان کو ملازمت نہیں دے سکتی اس لئے پڑھے لکھے نوجوان محکمہ زراعت کی طرف راغب ہوں تا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔