ڈی ای او بھمبر چوہدری حضر احمد فاروق کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں بہت بہتری آئی ہے،صوبیدا ر(ر)مرزا محمد طارق جرال

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈی ای او بھمبر چوہدری حضر احمد فاروق ایک ایمان دار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور ان کی بطور ڈی ای او بھمبر تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں بہت بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبیدا ر(ر)مرزا محمد طارق جرال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ای او بھمبر انتہائی ایماندار اور شفاف طریقے سے این ٹی ایس پاس طالبعلموں کا انٹر ویو کیا اس پر محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسران او رڈی ای او بھمبر مبارکباد کے مستحق ہیں ڈی ای او بھمبر نے تمام سکولوں کو دورہ کرکے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا ۔جو ان کا احسن اقدام ہے جس پر عوام علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :