کشمیر حکومت انصاف دلائے،راجہ محمد علی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) موضع کھمب کے رہائشی راجہ محمد علی نے کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکیل راجہ بدر حسین ہمیں بلیک میل کر رہا ہے ۔ راجہ محمد علی ،راجہ نور علی،راجہ تنویر علی اپنے بیوی بچوں سمیت پریس کلب بھمبر میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم بھمبر موضع کھمب کے رہائشی ہیں ہم نے موضع سیرلہ میں 21کنال 7مرلے شملاٹ رقبہ خریدا اور وکیل راجہ بدر حسین کے پاس آئے کہ ہمیں عدالت سے شاملاٹ رقبہ کی ڈگری کروادیں اور پچاس ہزار روپے فیس بھی وکیل کو دی لیکن اس نے ہمارے والد کی سادگی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 10کنال 10مرلے کا جعلی اقرار نامہ بنوا لیا اور والد صاحب سے اس پر دستخط بھی کروالئے اور ہمارے خلاف 2003میں سنئیر سول جج کی عدالت میں بھی کیس کرلیا عدالت میں اس کا اقرار نامہ جعلی ثابت ہو گیا اور سنئیر سول جج نے ہمارے درمیان مصلحت کروادی جس مصلحت کے تحت بھمبر کے وکیل کو اڑھائی لاکھ روپے اور ادا کئے۔

(جاری ہے)

سنئیر سول جج نے یہ بات اپنے فیصلے میں لکھی اور کیس داخل دفتر ہو گیا ۔ 2سال گزرنے کے بعد وکیل نے دوبارہ ہمارے خلاف سنئیر سول جج بھمبر میں کیس دائر کروا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدر حسینٍ ایڈووکیٹ ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کر رہا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اس وکیل کے شر سے بچایا جائے اور انصاف دلایا جائے بصورت دیگر اپنے بچوں سمیت خود کشی کریں گے جس کا ذمہ دار وکیل ہو گا۔