سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:05

سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017):سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا جو کراچی کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دبئی میں جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اسی ہوٹل میں شاپنگ مال بھی موجود ہے جہاں سرفراز احمد اپنی فیملی کے ہمراہ تھے اسی دوران کراچی کے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا جو کراچی کا رہائشی ہے۔ عرفان نامی شخص شارجہ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے متعلق امور دیکھتا ہے اور اس نے سرفراز احمد کو یہ پیشکش کی۔ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے پاکستانی ملازم عرفان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو یو اے ای کے قوانین کےمطابق کی جائے گی۔