ڈپٹی کمشنر نے غازی سے ہر قسم کی لکڑی باہر لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی
فوری طور پر اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،ْخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ،ْ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق غازی میں عوامی مسائل کی کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ غازی سے روزانہ ٹنوں کے حساب سے لکڑی ضلع صوابی جا رہی ہے اور تحصیل غازی کے گردونواح میں جنگلوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ نے فوری طور پر تحصیل غازی سے لکڑی باہر لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ غازی بابر خان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی شخص اپنی ملکیتی لکڑیوں کی بھی کٹائی کرتا ہے تو اسے بھی اجازت نامہ لینا چاہئے۔ کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وقتاً فوقتاً کھلی کچہری کا اہتمام کر کے عوامی مسائل کو حل کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.