قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل ،ْ سی سی یو وارڈ منتقل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:08

قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرکے انہیں سی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث عبدالقوی کو دو روزقبل ملتان کی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم مفتی قوی کو رات کے وقت سینے میں تکلیف کے باعث تھانے سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عبدالقوی کا علاج کارڈیالوجی ہسپتال میں جاری ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عبدالقوی کی سی ٹی انجیوگرافی اورانجیو گرام کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور انہیں ٹیسٹ کے بعد دوبارہ سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، سی ٹی انجیوگرافی اورانجیو گرام کاٹیسٹ 30 منٹ تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستانی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبد القوی کو دوروز قبل سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا تھااس موقع پر پولیس نے عدالت سے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :