پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ،ْ وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایت جاری کر دی

2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:08

پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ،ْ وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جبکہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :