ٹورنٹو میں پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکرا گئی ،ْ

طیارے کو نقصان پہنچا زحمت اور تاخیر پر پی آئی اے نے مسافروں سے معذرت کرلی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:08

ٹورنٹو میں پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکرا گئی ،ْ
ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ٹورنٹو ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکرا گئی جس سے طیارے کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی کے 798 کے انجن سے تیل بھرنے والی گاڑی طیارے میں تیل کی فراہمی کے دوران ٹکرائی جس سے طیارے کو نقصان پہنچا جس کے بعد طیارے کو ضروری مرمت کے لیے ہینگر میں پہنچا دیا گیا ۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اے کو سروس فراہم کرنی والی کمپنی کوآگاہ کردیا گیا اور واقعہ سے متعلق مقامی کمپنی سے وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 798 نے ٹورنٹو سے لاہور آنا تھا ترجمان کے مطابق تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی جبکہ زحمت اور تاخیر پر پی آئی اے نے مسافروں سے معذرت کرلی ۔

متعلقہ عنوان :