کوریا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، عقیل خان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) قومی ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال فروری میں کوریا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ایونٹ میں اچھے نتائج سے دوسرے گروپ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔یہ ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کے سود مند ثابت ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عقیل خان نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان ایشیا اوشیانہ گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی آئندہ سال فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوریا کی ٹیم میں ورلڈ نمبر 60 کھلاڑی شامل ہے۔ ان کی ٹیم نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہ بھی گراس کورٹ پر اچھے کھیل کامظاہرہ کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میزبانی اور گراس کورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم ان کے ساتھ بہتر طریقے سے کھیلیں گے۔ ان کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔ توقع رکھتے ہیں کہ کوریا کے خلاف ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے ۔