پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل (اتوار) ہوگا۔ تربیتی کیمپ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں اوکاڑہ کیمپ سے شارٹ لسٹ شدہ 23 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں عامر اشفاق، ظفر اقبال، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، محمد اسامہ، ہارون خان، معین علی، بدر منیر، انیس جاوید، نثار علی، محمد ایوب خان، ذیشان عباسی، محمد جمیل، محسن خان، اسرار الحسن، محمد اعجاز، مطیع اللہ، محمد راشد، کامران اختر، ثناء اللہ اور راہد اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو کوچ عبدالرزاق اور ٹرینر طاہر محمود بٹ اور مسعود جان بیٹنگ کوچ تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے ہم نے تربیتی کیمپ کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا تربیتی کیمپ 9 سے 15 ستمبر کو اوکاڑہ میں ہوا تھا، دوسرا 22 سی29 اکتوبر تک فیصل آباد میں اور تیسرا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی حتمی ٹیم کا نومبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :