حکومت کی پی ٹی ایف کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حکومت نے ملک میں ٹینس کے فروع اور بہتری کے لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے بتایا کہ خصوصی گرانٹ سے ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے اور نامور کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کے لئے بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے حکومت کی جانب سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو ایک کروڑ روپے خصوصی گرانٹ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔