مصر میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں کم از کم 35 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:57

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر کی الجیزہ گورنری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران جھڑپ میں کم سے کم 35 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے الجیزہ گورنری اور اطراف میں پھیلے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی شروع کی۔

دہشت گردوں نے گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الواحات کے مقام پر کم سے کم35 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔مصری سکیورٹی انفارمیشن سینٹر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام کو الجیزہ گورنری اور اس سے متصل صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ پولیس نے گنجان آباد علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے ہی دہشت گردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے۔دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد مزید نفری طلب کی گئی جس نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو مسلح تنظیم کے 8 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران جھڑپیں متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم تمام مشتبہ جنگجو فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :