جی7ممالک اور ٹیکنالوجی اداروں کا مذہبی انتہا پسندانہ مواد کو روکنے کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:57

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جی7ممالک اور ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے انٹرنیٹ پر مذہبی انتہا پسندانہ مواد کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اطالوی وزیر داخلہ مارکو منیٹی نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پر عظیم اتحاد کی جانب یہ پہلا اقدام ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیراڈ کولمب کاکہناہے کہ اس اتحاد کا مقصد انتہا پسندانہ مواد کو2گھنٹوں کے اندر ہٹانا یقینی بنانا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سیکریٹری الائنے ڈیوک کا کہناہیکہ ہمارے دشمن ایک ٹوئٹ کی رفتار سے چل رہے ہیں اور ہمیں اس کامقابلہ بھی اسی رفتار سے کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :