امریکی وزیر خارجہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

آٹھ روزے دورے میں ریکس ٹیلرسن قطر، سوئزرلینڈ ، پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے،امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:57

امریکی وزیر خارجہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں؂سعودی عرب پہنچ گئے ، آٹھ روزے دورے میں ریکس ٹیلرسن قطر، سوئزرلینڈ ، پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن کی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے گئے ہیں ، ریکس ٹلرسن دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ عراق سعودی عرب تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اپنے آٹھ روزہ دورے میں ٹیلرسن، قطر، پاکستان، بھارت اور سوئٹزر لینڈ بھی جائیں گے۔اپنے دورہ پاکستان میں ٹیلرسن پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کے لیے صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں اسلام آباد کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ خطے کے امن کے لئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروہوں کے خلاف مشترکہ ایکشن پربھی بات کی جائیگی۔