سعودی عرب میں زنانہ اشیا کی فروختخواتین نے شروع کردی

اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مہیا کرنا ہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:56

سعودی عرب میں زنانہ اشیا کی فروختخواتین نے شروع کردی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں دلہنوں کے جوڑے، عبائے، مصنوعی زیورات، جوتے، خوشبو اور دیگر اشیا خواتین فروخت کیا کریں گی،اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سعودائزیشن پالیسی کے تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات، جوتے، موزے اور ملبوسات صرف سعودی خواتین ہی فروخت کر سکیں گی۔

دلہنوں کے جوڑے، عبائے ، مصنوعی زیورات، ماں کی ضرورت کی اشیا بھی صرف سعودی خواتین ہی فروخت کریں گی۔ آج سے پہلے ان اشیا کی دکانوں پر زیادہ تر بنگالی اور یمنی باشندے کام کر رہے تھے، جنہیں اب نئی ملازمت ڈھونڈنا ہوگی۔یہ اقدامات 2030 ویژن کے تحت کیے جارہے ہیں جس کا مقصد سعودی باشندوں کو زیادہ سیزیادہ روزگار مہیا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :