ماورا حسین ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کا حصہ بن گئیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:54

ماورا حسین ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کا حصہ بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی پہلی پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ سائن کر لی۔ذرائع کے مطابق ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کی کاسٹ میں گزشتہ فلم کی نسبت کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اداکارہ عائشہ خان کی جگہ سائرہ شہروز کام کریں گی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید،احمد علی بٹ اور واسع چوہدری بھی شامل ہیں۔ ممکنہ طور پر ماورا حسین فلم میں ہمایوں سعید کی جوڑی دار کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی کہانی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کی طرح 4 دوستوں پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔