نرگس اور ندا چوہدری میں 9 برس بعد صلح ہوگئی

محفل تھیٹرمیں آتشبازی ‘دونوں کو بگھی میں بٹھا کر تھیٹر لایا گیا‘ڈھول کی تھاپ پرگھوڑوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:54

نرگس اور ندا چوہدری میں 9 برس بعد صلح ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)اداکارہ نرگس اور ندا چوہدری میں 9برس بعد صلح ہوگئی۔ڈرامے کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری نے گزشتہ روز محفل تھیٹرمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں اداکارائوں کی صلح کی خوشی کو بھرپور اندازسے منانے کے لیے محفل تھیٹرمیں جہاں آتشبازی ہوئی، وہیں دونوں کو بگھی میں بٹھا کر تھیٹر لایا گیا، جبکہ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسٹیج ڈراموں کے کیری پیکرسخی سروربٹ، بلال چوہدری، طاہرنوشاداورہنی شہزادی سمیت دیگرموجود تھے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نرگس کا کہنا تھا کہ اختلافات اورجھگڑے توحقیقی بہن بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں، مگراتفاق ہے کہ ہمارے اختلافات کوزیادہ وقت گزرگیا۔ لیکن اب ہم نے تمام رنجشیں بھلا کرآگے قدم بڑھایا ہے۔