ابوظہبی میں غیر قانونی نقل و حمل کی خدمات کے لئے 659 افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:28

ابوظہبی میں غیر قانونی نقل و حمل کی خدمات کے لئے 659 افراد گرفتار
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) ابوظہبی پولیس نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 600 سے زائد لوگوں کو غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا کہ انہوں نے ابوظہبی میں گزشتہ 3 ماہ میں غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے پر 659 لوگوں کے خلاف کیس درج کیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ان تمام لوگوں کو پولیس کی ایک مہم کے دوران گرفتار کیا ہے جب یہ لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیتں فراہم کرنے میں استعمال کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :