گوانگ زو کی کینٹن نمائش چینی غیر ملکی تجارت کے فروغ کا بڑا ذریعہ بن گئی

نمائش موسم خزاں اوربہار میں منعقد ہوتی ہے،بیلٹ اینڈ روڈ ممالک شرکت کرتے ہیں پاکستان، بھارت ، مصر ، ترکی اور ملائیشیا سمیت 33ممالک کی 620کمپنیوں نے شرکت کی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:39

گوانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) چین کا تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کی’’ درآمدی و برآمدی نمائش ‘‘کے ذریعے بڑے کاروباری مواقع لایا ہے،گوانگ زو کی یہ نمائش عام طورپر’’ کینٹن نمائش‘‘ کے نام سے معروف ہے، نمائش میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کی بیشتر تجارتی کمپنیاں شریک ہوئیں ، اس طرح یہ دنیا کی سب سے بڑی جامع تجارتی نمائش بن گئی ، نمائش میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے تعلق رکھنے والے 80فیصد سے زیادہ شرکت کرنیوالی کمپنیوں نے چین کی اشیاء خاص طورپر چینی دھات سے بنی اشیاء ،معدنیات ، کیمیکل کی درآمدو برآمد میں گہری دلچسپی لی ،گوانگ زو چینی صوبے گوانگ ڈانگ کا معروف شہر ہے جہاں موسم بہار اور خزاں میں کینٹن نمائش کے نام سے تجارتی میلہ منعقد کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یمن سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت الحمیمی حسن کا کہنا ہے کہ موسم خزاں کی نمائش میں موسم بہار کی نسبت زیادہ خریدار آئے ہیں،حسن گذشتہ چودہ سال سے اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں ،اس نمائش کے ذریعے چین کی غیر ملکی تجارت کو بیلٹ و روڈ منصوبے سے منسلک ممالک میں زبردست فروغ حاصل ہوا ہے ۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے غیر ملکی تجارتی حجم میں 16.6فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ اضافہ ہوا جو 20.29ٹریلین یوآن (3.08ٹریلین امریکی ڈالر )ہے ، برآمدات میں 11.16ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا جو 12.4فیصد ہے جبکہ درآمدات میں 9.13ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا جو 22.3فیصد ہے،نمائش میں 33ممالک اور علاقوں کی 620کمپنیوں نے شرکت کی جن میں مصر ، ترکی ، بھارت ، پاکستان ، ملائیشیاء اور تھائی لینڈ شامل ہیں، نمائش میں ترکی کی 45کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ 100ترکش کمپنیاں میلے میں شرکت کا ارادہ رکھتی تھیں مگر جگہ کی کمی کے باعث ان کی تعداد محدود کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :