سول اسپتال تاندلیاں والہ انتظامیہ کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،

خاتون نے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیدیا گائنی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر خاتون کودوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیا، اسپتال انتظامیہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) تاندلیاں والہ میں خاتون نے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا،سول اسپتال تاندلیاں والہ کی انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر خاتون کودوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ہفتہ کو تاندلیاں والہ میں خاتون نے ایمبولینس میں بچی کوجنم دیا،لیڈی ڈاکٹر نے چیک کیے بغیرخاتون کو فیصل آباد ریفر رکیا۔

(جاری ہے)

بچے اورماں کو دوبارہ ٹی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل سول اسپتال تاندلیاں والہ کی انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر خاتون کو دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا۔متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیکر سول اسپتال تاندلیاں والہ کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :