پاکستان افغانستان میں مساجد پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،

مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے،پاکستان دہشتگردی کی شدیدمذمت اور ان کاروائیوں کی روک تھام کے لیے عزم کااعادہ کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:25

پاکستان افغانستان میں مساجد پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مساجد پر ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے،پاکستان دہشتگردی کی شدیدمذمت اور ان کاروائیوں کی روک تھام کے لیے عزم کااعادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت میں مساجد پر خود کش حملوں کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان مشکل اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان دہشتگردی کی شدید مذمت اور ان کاروائیوں کی روک تھام کے لیے عزم کااعادہ کرتا ہے، اس سے قبل کابل میں خودکش حملوں میں متعدد بے گناہ شہری زخمی اور جاں بحق ہوئے تھے۔