ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ قصورکی زیر نگرانی 2روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:25

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ جاوید سلیمی اور ایس ایس پی پٹرولنگ بابر بخت قریشی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ قصورنویدہ حمیدکی زیر نگرانی سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاورہیڈ کانسٹیبلوں کا 2روزہ تربیتی کورس دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور میں منعقد کیاگیا جس میں ضلع بھرکے تمام سب انسپکٹروں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اورہیڈکانسٹیبلوں نے شرکت کی جن کو استغاثہ تحریرکرنے کی بابت لیکچرز دیئے گئے اور انہیں استغاثہ تحریرکرنے کی بابت مختلف حوالوں سے عملی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

تربیتی کورس کے اختتام پر ڈی ایس پی پٹرولنگ کی زیرنگرانی تمام شرکاء کا تحریری امتحان لیاگیا جس میں انکی استغاثہ کی بابت مہارت کو چیک کیاگیا اور اس کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھجوائی گئی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ قصورنویدہ حمید کے مطابق اسکا مقصد تمام شفٹ انچارجز کی استغاثہ لکھنے کی عملی قابلیت میں اضافہ کرتاہے کیونکہ ملزمان کے خلاف پٹرولنگ پولیس کی طرف سے کی جانیوالی کارروائی کی پہلی سیڑھی ہے جس کی بنیادپرمجرمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔