ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے منگل کوبھر پور طریقے سے منایا جائیگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:25

فیصل آباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈی) 24 اکتوبر بروزمنگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔

اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموںنے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے ۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا اس موقع پر خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین شائع کئے جائیں گے۔