متحدہ عرب امارات ، راس الخیمہ میں گاڑی کے کرتب دکھانے پر ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:18

متحدہ عرب امارات ، راس الخیمہ میں گاڑی کے کرتب دکھانے پر ڈرائیور گرفتار
راس الخیمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے 22 سالہ امارتی شہری کو راس الخیمہ کے ال رامس کے علاقے میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ال رامس پولیس اسٹیشن کے ڈرایکٹر لیفٹینینٹ ابراہیم محمدال متر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ال رامس کے علاقے کے لوگوں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ یہ ڈرائیور مسلسل لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو پریشان کیے ہوئے ہے اور انکی جان خطرے میں ڈالے ہوئے ہے۔ جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔