فلم ’ریس ٹو‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ،ْ ہیرو سلمان خان ہونگے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:21

فلم ’ریس ٹو‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ،ْ ہیرو سلمان خان ہونگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) فلم ’ریس ٹو‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس بار ’ریس تھری‘ کے ہیرو سلمان خان ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک کی سیریز کی خاص بات فلم میں تیز رفتار گاڑیاں، سٹیمی مناظراور نیم برہنہ ہیروئنز رہی تھیں تاہم سلمان خان نے فلم میکرز کیلئے کچھ گائیڈ لائنز دے ڈالی ہیں جن کے تحت فلم میں نہ تو کوئی ’سٹیمی سینز‘ ہونگے اور نہ ہی ’ڈرگز‘ اور نیم برہنہ ہیروئنز۔سلمان کے مطابق اس سے بچوں اور نوجوانوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ تو اس بار ’ریس تھری فل آن سلمان خان‘ کی فلم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :