سعودی ولی عہد نے ذاتی جیب سے حائل کیلئے 50لاکھ ریال عطیہ کردیئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:01

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ذاتی جیب سے حائل کے علاقے میں فلاحی شعبے میں سرگرم تنظیموں کو پچاس لاکھ ریال کی رقم عطیہ کی۔بن سلمان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم حائل کی تین فلاحی تنظیموں کے ذریعے علاقے کے 4 ہزار 152 افراد تک پہنچائی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ولی عہد کی جانب سے ان دنوں ملکیت کے 6 علاقوں میں مجموعی طور پر 1کروڑ 80 لاکھ ریال امدادی رقوم جاری کی گئیں۔

الریاض کے علاقے کیلئے 2کروڑ 30 لاکھ ریال جاری کیے گئے جس سے 11 ہزار 680 شہری مستفید ہوں گے۔ یہ رقوم 14 تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔مکہ مکرمہ میں ایک کروڑ 10 لاکھ ریال کی رقم سے 10 فلاحی اداروں کے ذریعے 14 ہزار 914 افراد کی کفالت کی جائے گی۔ مشرقی علاقوں کے لیے ولی عہد کے سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ ریال کی رقم جاری کی گئی ،ْیہ رقم 10 تنظیموں کے توسط سے 41 ہزار ضرورت مندوں تک پہنچائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :