پولینڈ ،ْچاقوئوں سے حملہ ایک شخص ہلاک ،ْ

9زخمی ،ْحملہ آور گرفتار زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں ،ْملزم نفسیاتی مریض ہے ،ْ حکام

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:01

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پولینڈ کے شاپنگ مال میں ایک شکص نے چاقوئوں سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 9کو زخمی کردیا گیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔حکام کے مطابق ملزم نفسیاتی مریض ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس چیف کے مطابق 27سال کے حملہ آور نے لوگوں پر چھری سے حملے کیے ۔زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں ۔مال میں موجود لوگوں نے حملہ آور کو پکڑا اور پولیس کے آنے تک قابو کیے رکھا۔ حکام کے مطابق وا قعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ملزم کی نفسیاتی حالت کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :