سپریم کورٹ کی پابندی ،ْ نئی دہلی میں دیوالی پر پٹاخوں کی قبریں بن گئی

آتش بازی کے سامان کو پولیس اسٹیشن کے قریب زمین میں دفن کیا جانے لگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:01

سپریم کورٹ کی پابندی ،ْ نئی دہلی میں دیوالی پر پٹاخوں کی قبریں بن گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) نئی دہلی میں سپریم کور ٹ نے دیوالی کے موقع پرآتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکی ہے جس کے نتیجے میں آتش بازی کے سامان کو پولیس اسٹیشن کے قریب زمین میں دفن کیا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوالی پر بھارت کے دارالحکو مت کے تھانوں کیلئے آتش گیر مادے کو زمین میں دفنانا ایک محفوظ طریقہ ہے تھانوں نے تقریباً دو ٹن آتش گیر مادہ قبضہ میں لیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے نئی دہلی میں اس دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پا بندی عائد کی گئی جس کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پرقابو پانا ہے۔

متعلقہ عنوان :