قاہرہ ،ْ دہشت گردوں سے جھڑپ ،

فوج اور پولیس کے 35 اہلکار ہلاک ،ْکئی حملہ آور بھی مارے گئے جھڑپیں دارالحکومت قاہرہ کے قریب الواحات کے نخلستان میں ہوئیں ،ْمصری حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی انتہا پسند گروہ حسم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،ْ علاقے میں خو ف ہراس پھیل گیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:59

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ میں فوج اور پولیس کے 35 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق جھڑپیں دارالحکومت قاہرہ کے قریب الواحات کے نخلستان میں ہوئیں ،ْمصری حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ،ْانتہا پسند گروہ حسم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کچھ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ مصری فورسز کو داعش سے منسلک مصری گروہوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے ۔ حملوں کے زیادہ تر واقعات صحرائے سینا میں پیش آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :