گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کاانٹرنیٹ پر مذہبی انتہا پسندانہ مواد کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

اتحاد کا مقصد انتہا پسندانہ مواد کو2گھنٹوں کے اندر ہٹانا یقینی بنانا ہے ،ْفرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:59

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کاانٹرنیٹ پر مذہبی انتہا پسندانہ مواد کے پھیلائو ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جی7ممالک اور ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں بشمول گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے انٹرنیٹ پر مذہبی انتہا پسندانہ مواد کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں اطالوی وزیر داخلہ مارکو منیٹی نے کہا کہ آزادی کے نام پر عظیم اتحاد کی جانب یہ پہلا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر داخلہ جیراڈ کولمب کے مطابق اس اتحاد کا مقصد انتہا پسندانہ مواد کو2گھنٹوں کے اندر ہٹانا یقینی بنانا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سیکریٹری الائنے ڈیوک نے کہاکہ ہمارے دشمن ایک ٹوئٹ کی رفتار سے چل رہے ہیں اور ہمیں اس کامقابلہ بھی اسی رفتار سے کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :