الیکشن کمیشن کی این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم 24 اکتوبر کی رات ختم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:59

الیکشن کمیشن کی این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم 24 اکتوبر کی رات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم 24 اکتوبر کی رات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 اکتوبر کی رات کے بعد کسی قسم کے اجتماع یا انتخابی مہم میں ملوث امیدوار یا سیاسی جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا ایک ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :