دبئی ، شیخ محمد بن زید روڈ پر گاڑی الٹنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:42

دبئی ، شیخ محمد بن زید روڈ پر گاڑی الٹنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21اکتوبر 2017) ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے میں 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ 6 لوگ ڈرائیور کرتے ہوئےجا رہے تھے کہ اچانک گاڑی الٹ گئی اور لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی لوگ بری طرح سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کو کہنا ہے کہ حد رفتار میں کمی کرنے کے بعد شیخ محمد بن زید روڈ پر یہ پہلا ٹریفک حادثہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی 42 سالہ اردنی باشندہ چلا رہا تھا جبکہ باقی کے پانچ لوگ بھی اسی گاڑی میں تھے اور انکا تعلق بھی اردن سے ہی تھا۔ ڈرائیور نے اچانک یو ٹرن لیا تو گاڑی الٹ گئی اور کنکریٹ میں جا لگی جس سے لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے فورا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ باقی کے افراد کو بھی چوٹیں آئیں ہیں لیکن انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ باقی کے پانچ لوگوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :