5جی سروس کی فراہمی کے لیے حکومت نے پی ٹی اے کو پالیسی بنانے کی ہدایت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:41

5جی سروس کی فراہمی کے لیے حکومت نے پی ٹی اے کو پالیسی بنانے کی ہدایت ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اکتوبر۔2017ء) پاکستان میں 5 جی سروس کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے پی ٹی اے کو پالیسی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جب کہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :